نیویارک،25مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملک میں ادویات کی شدید قلت دور کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے مدد کی درخواست کی ہے۔ مادورو نے ٹیلی وڑن پر اپنے ایک خطاب میں کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے لاطینی امریکی دفتر سے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کہا ہے۔ وینزویلا کے ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق ملکی ہسپتالوں کے پاس ضروری ادویات اور آلات کا صرف تین فیصد باقی رہ گیا ہے۔ اس صورتحال میں مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے باعث وینزویلا کو شدید اقتصادی بحران کا سامنا ہے۔